المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 313
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ قَالَ : نَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ قَالَ : نَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَمْرٍو الْمَعَافِرِيِّ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحُبُلِيِّ .
عَنِ الْمُسْتَوْرِدِ بْنِ شَدَّادٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : لَا تَتْرُكُ هَذِهِ الْأُمَّةُ شَيْئًا مِنْ سُنَنِ الْأَوَّلِينَ حَتَّى تَأْتِيَهُ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنِ الْمُسْتَوْرِدِ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : ابْنُ لَهِيعَةَ .
ترجمہ
سیدنا مستورد بن شداد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”یہ امت اپنے سے پہلوں کے طریقوں میں سے کوئی ایسی چیز نہ چھوڑے گی جسے وہ (خود بھی) انجام نہ دے لے۔“
یہ حدیث سیدنا مستورد رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور ابن لہیعہ رحمہ اللہ اسے بیان کرنے میں منفرد ہیں۔