المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 312
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ قَالَ : نَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ قَالَ : أَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ سَالِمٍ .
عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - I " فَرَضَ فِي الْبَعْلِ وَفِيمَا سَقَتِ الْأَنْهَارُ الْعُشُورَ ، وَفِيمَا سُقِيَ بِالنَّضْحِ نِصْفَ الْعُشْرِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ إِلَّا ابْنُ لَهِيعَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ . قَالَ :
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ”بارانی زمین اور جسے نہروں نے سیراب کیا ہو اس پر عشر (دسواں حصہ) فرض فرمایا، اور جسے کنویں سے پانی کھینچ کر سیراب کیا گیا ہو اس میں نصف عشر (بیسواں حصہ) مقرر فرمایا۔“
اس حدیث کو یزید بن ابی حبیب رحمہ اللہ سے صرف ابن لہیعہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور ابن ابی مریم رحمہ اللہ اس کی روایت کرنے میں منفرد ہیں۔