المعجم الأوسط
باب الباء— حرفِ باء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ بَكْرٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام بکر ہے۔
وَبِهِ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي عَبْلَةَ ، أَنَّ مَرْوَانَ بْنَ الْحَكَمِ سَأَلَ أَبَا هُرَيْرَةَ : هَلْ سَمِعْتَ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَيْئًا فِي الصَّلَاةِ عَلَى الْجِنَازَةِ ؟ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : اللَّهُمَّ أَنْتَ خَلَقْتَهُ وَأَنْتَ هَدَيْتَهُ إِلَى الْإِسْلَامِ ، وَأَنْتَ قَبَضْتَ رُوحَهُ ، وَأَنْتَ أَعْلَمُ بِسِرِّهِ وَعَلَانِيَتِهِ ، جِئْنَاكَ شُفَعَاءَ ، فَاغْفِرْ لَهُ وَارْحَمْهُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ إِلَّا خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ ، وَعِرَاكُ بْنُ خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ .
ابراہیم بن ابی عبلہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ مروان بن حکم رحمہ اللہ نے سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: ”کیا آپ نے رسول اللہ ﷺ سے نمازِ جنازہ کے بارے میں کچھ سنا ہے؟“ انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: «اللَّهُمَّ أَنْتَ خَلَقْتَهُ وَأَنْتَ هَدَيْتَهُ إِلَى الْإِسْلَامِ ، وَأَنْتَ قَبَضْتَ رُوحَهُ ، وَأَنْتَ أَعْلَمُ بِسِرِّهِ وَعَلَانِيَتِهِ ، جِئْنَاكَ شُفَعَاءَ ، فَاغْفِرْ لَهُ وَارْحَمْهُ» ”اے اللہ! تو ہی نے اسے پیدا کیا، تو ہی نے اسے اسلام کی ہدایت دی، تو ہی نے اس کی روح قبض کی، اور تو اس کے پوشیدہ اور ظاہر کو خوب جانتا ہے، ہم تیرے حضور سفارشی بن کر حاضر ہوئے ہیں، پس اس کی مغفرت فرما اور اس پر رحم فرما۔“ “
اس حدیث کو ابراہیم سے خالد بن یزید اور عراک بن خالد بن یزید کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا۔