المعجم الأوسط
باب الباء— حرفِ باء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ بَكْرٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام بکر ہے۔
حدیث نمبر: 3106
حَدَّثَنَا بَكْرٌ قَالَ : نَا شُعَيْبُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ : نَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيُّ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ ، عَنْ أَبِيهِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ ، عَنْ رَسُولِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، أَنَّهُ خَرَجَ لِحَاجَتِهِ ، وَتَبِعَهُ الْمُغِيرَةُ بِالْإِدَاوَةِ وَفِيهَا مَاءٌ فَأَخْرَجَ يَدَيْهِ مِنْ تَحْتِ فَرْوَةٍ ، فَتَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَحْيَى إِلَّا اللَّيْثُ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ .
ترجمہ
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ اپنی حاجت کے لیے تشریف لے گئے اور سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ پانی کا ایک برتن لے کر آپ ﷺ کے پیچھے روانہ ہوئے جس میں پانی تھا، پھر آپ ﷺ نے اپنے دونوں ہاتھ ایک اونی جبّے کے نیچے سے نکالے، پس وضو فرمایا اور اپنے دونوں موزوں پر مسح کیا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یحییٰ رحمہ اللہ سے لیث رحمہ اللہ اور محمد بن اسحاق رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا۔“