المعجم الأوسط
باب الباء— حرفِ باء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ بَكْرٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام بکر ہے۔
حدیث نمبر: 3093
حَدَّثَنَا بَكْرٌ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي السَّرِيِّ الْعَسْقَلَانِيُّ قَالَ : نَا رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ عُمَرَ ، مَوْلَى غُفْرَةَ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحُبُلِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ : قَالُوا : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنَّ الْمُؤَذِّنِينَ يَفْضُلُونَا قَالَ : قُولُوا كَمَا يَقُولُ الْمُؤَذِّنُ ، فَإِذَا فَرَغْتُمْ فَسَلُوا تُعْطَوْا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُمَرَ مَوْلَى غُفْرَةَ إِلَّا رِشْدِينُ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ لوگوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! یقیناً مؤذن (اجر و ثواب میں) ہم پر فضیلت لے جاتے ہیں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم بھی اسی طرح کہو جس طرح مؤذن کہتا ہے، پھر جب تم (جوابِ اذان سے) فارغ ہو جاؤ تو (اللہ سے) مانگو، تمہیں عطا کیا جائے گا۔“
اس حدیث کو عمر مولیٰ غفرہ سے صرف رشدین نے روایت کیا ہے۔