المعجم الأوسط
باب الباء— حرفِ باء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ بَكْرٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام بکر ہے۔
حَدَّثَنَا بَكْرٌ قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ يُوسُفَ الْعَبْدِيُّ قَالَ : نَا لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ أَبِي الْخَيْرِ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَمَّا عُرِجَ بِي إِلَى السَّمَاءِ الدُّنْيَا دَخَلْتُ جَنَّةَ عَدْنٍ ، فَوَقَعَتْ فِي يَدِي تُفَّاحَةٌ ، فَلَمَّا وَضَعْتُهَا فِي يَدَيَّ انْفَلَقَتْ عَنْ حَوْرَاءَ عَيْنَاءَ مُرْضِيَةٍ ، أَشْفَارُ عَيْنِهَا كَمَقَادِيمِ أَجْنِحَةِ النُّسُورِ ، قُلْتُ لَهَا : مَنْ أَنْتِ ؟ قَالَتْ : أَنَا لِلْخَلِيفَةِ مِنْ بَعْدِكَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ اللَّيْثِ إِلَّا عَبْدُ اللهِ .
سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب مجھے آسمانِ دنیا کی طرف لے جایا گیا تو میں جنتِ عدن میں داخل ہوا، وہاں میرے ہاتھ میں ایک سیب آ گرا، پھر جب میں نے اسے اپنے دونوں ہاتھوں میں تھاما تو وہ ایک نہایت حسین، بڑی آنکھوں والی اور پسندیدہ حور کی صورت میں پھٹ گیا، جس کی آنکھوں کی پلکیں عقاب کے پروں کے اگلے حصوں کی طرح (گھنی اور طویل) تھیں، میں نے اس سے دریافت کیا: ”تم کون ہو؟“ تو اس نے کہا: ”میں آپ کے بعد آنے والے خلیفہ کے لیے ہوں۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو لیث رحمہ اللہ سے صرف عبد اللہ رحمہ اللہ ہی نے روایت کیا ہے۔“