المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 308
وَعَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ نَافِعٍ .
عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : مَثَلُ الْقُرْآنِ إِذَا عَاهَدَ عَلَيْهِ صَاحِبُهُ ، فَقَامَ بِهِ مِنَ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ ، كَمَثَلِ الْإِبِلِ الْمُعَقَّلَةِ ، إِذَا عَاهَدَ عَلَيْهَا صَاحِبُهَا أَمْسَكَهَا ، وَإِنْ أَطْلَقَ عُقُلَهَا ذَهَبَتْ ، فَكَذَلِكَ صَاحِبُ الْقُرْآنِ .
ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”قرآن کی مثال، جب اس کا صاحب (حفظ کرنے والا) اس کی مسلسل نگرانی کرے اور رات و دن (تلاوت و نماز کے ذریعے) اسے قائم رکھے، ان بندھے ہوئے اونٹوں کی سی ہے کہ اگر ان کا مالک ان کی خبر گیری کرتا رہے تو انہیں قابو میں رکھتا ہے، اور اگر وہ ان کے بندھن کھول دے تو وہ بھاگ جاتے ہیں؛ یہی حال صاحبِ قرآن کا ہے۔“