❮
❯
حدیث نمبر: 3076
حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ قَالَ : نَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ عُقَيْلِ بْنِ خَالِدٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، أَنَّ عَبْدَ الْمَلِكِ بْنَ أَبِي بَكْرٍ ، أَخْبَرَهُ ، أَنَّ أَبَا بَكْرِ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَخْبَرَهُ أَنَّ أَبَا ذَرٍّ أَخْبَرَهُ ، أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يَغْلِبَ عَلَى الدُّنْيَا لُكَعُ بْنُ لُكَعٍ ، وَأَفْضَلُ النَّاسِ مُؤْمِنٌ بَيْنَ كَرِيمَيْنِ
لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الزُّهْرِيِّ إِلَّا عُقَيْلٌ ، وَلَا عَنْ عُقَيْلٍ إِلَّا ابْنُ لَهِيعَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ أَبِي ذَرٍّ إِلَّا مِنْ هَذَا الْوَجْهِ .
ترجمہ

سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”قیامت اس وقت تک برپا نہیں ہوگی جب تک کہ دنیا پر لُکع بن لُکع (کمینہ اور جاہل شخص) غالب نہ آ جائے، اور ان حالات میں سب سے بہتر وہ مومن ہوگا جو دو شریف انسانوں کے درمیان ہوگا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اسے امام زہری رحمہ اللہ سے صرف عقیل رحمہ اللہ نے، اور عقیل رحمہ اللہ سے صرف ابن لہیعہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، جس میں عبداللہ بن یوسف رحمہ اللہ روایت کرنے میں منفرد ہیں، اور یہ حدیث سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے صرف اسی طریق سے مروی ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الباء / حدیث: 3076
درجۂ حدیث محدثین: رجاله وثقوا، وفي بعضهم ضعف
تخریج حدیث «قال الهيثمي: ورجاله وثقوا وفي بعضهم ضعف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 7، ص 326»»