المعجم الأوسط
باب الباء— حرفِ باء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ بِشْرٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام بشر ہے۔
حدیث نمبر: 3067
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى قَالَ : نَا مُوسَى بْنُ دَاوُدَ قَالَ : نَا حُسَامُ بْنُ مِصَكٍّ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ : دَخَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَسْجِدَ قُبَاءَ ، فَرَآهُمْ يُصَلُّونَ الضُّحَى ، فَقَالَ : هَذِهِ صَلَاةُ الْأَوَّابِينَ قَالَ : وَكَانُوا يُصَلُّونَهَا إِذَا رَمِضَتِ الْفِصَالُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حُسَامِ بْنِ مِصَكٍّ إِلَّا مُوسَى بْنُ دَاوُدَ .
ترجمہ
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ مسجدِ قبا میں تشریف لائے، تو آپ ﷺ نے انہیں چاشت کی نماز پڑھتے ہوئے دیکھا، تب آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ اوابین کی نماز ہے۔“ انہوں نے فرمایا: اور وہ یہ نماز اس وقت پڑھتے تھے جب (دھوپ کی تپش سے) اونٹ کے بچوں کے پاؤں جلنے لگتے تھے۔
حسام بن مصک سے اس حدیث کو صرف موسیٰ بن داؤد نے روایت کیا ہے۔