المعجم الأوسط
باب الباء— حرفِ باء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ بِشْرٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام بشر ہے۔
حدیث نمبر: 3065
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى قَالَ : نَا مُوسَى بْنُ دَاوُدَ الضَّبِّيُّ قَالَ : نَا عُقْبَةُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الرِّفَاعِيُّ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ بُرَيْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَخْرُجُ يَوْمَ الْفِطْرِ حَتَّى يَطْعَمَ ، وَكَانَ لَا يَطْعَمُ يَوْمَ النَّحْرِ حَتَّى يَرْجِعَ فَيَأْكُلَ مِنْ ذَبِيحَتِهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ بُرَيْدَةَ إِلَّا عُقْبَةُ بْنُ عَبْدِ اللهِ ، وَثَوَابُ بْنُ عُتْبَةَ الْمَهْرِيُّ .
ترجمہ
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”نبی اکرم ﷺ عید الفطر کے دن جب تک کچھ کھا نہ لیتے (نماز کے لیے) باہر تشریف نہ لاتے، اور عید الاضحی کے دن جب تک (نماز سے) واپس نہ لوٹ آتے کچھ تناول نہ فرماتے، پھر اپنی قربانی کے گوشت میں سے کھاتے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبد اللہ بن بریدہ رحمہ اللہ سے صرف عقبہ بن عبد اللہ اور ثواب بن عتبہ مہری نے روایت کیا ہے۔“