المعجم الأوسط
باب الباء— حرفِ باء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ بِشْرٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام بشر ہے۔
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى ، قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ ، قَالَ : نَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ هُبَيْرَةَ ، عَنْ حَسَّانَ بْنِ كُرَيْبٍ ، أَنَّ غُلَامًا مِنْهُمْ تُوُفِّيَ فَوَجَدَ بِهِ أَبُوهُ أَشَدَّ الْوَجْدِ ، فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يُقَالُ لَهُ حَوْشَبٌ : أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِمِثْلِهَا شَهِدْتُهَا مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ قَالَ : كَانَ رَجُلٌ يَخْتَلِفُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعَهُ ابْنُهُ ، فَمَكَثَ أَيَّامًا لَا يَجِيءُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : I " مَا فَعَلَ فُلَانٌ ؟ I " قَالُوا : مَاتَ ابْنُهُ الَّذِي كَانَ يَخْتَلِفُ مَعَهُ ، فَلَقِيَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : أَيَسُرُّكَ يَا فُلَانُ أَنَّ ابْنَكَ عِنْدَكَ كَأَنْشَطِ الْغِلْمَانِ نَشَاطًا ؟ أَيَسُرُّكَ يَا فُلَانُ أَنَّ ابْنَكَ كَهْلٌ كَخَيْرِ الْكُهُولِ ؟ أَوْ يُقَالُ لَكَ : ادْخُلِ الْجَنَّةَ ثَوَابَ مَا أُخِذَ مِنْكَ ؟ I "
لَمْ يُسْنِدْ حَوْشَبٌ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدِيثًا غَيْرَ هَذَا .
حسان بن کریب رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ان میں سے ایک لڑکا فوت ہو گیا تو اس کے والد کو اس کا شدید صدمہ پہنچا، تب رسول اللہ ﷺ کے اصحاب میں سے ایک صاحب نے، جنہیں حوشب رضی اللہ عنہ کہا جاتا تھا، کہا: ”کیا میں تمہیں اسی طرح کا ایک واقعہ نہ سناؤں جس کا میں رسول اللہ ﷺ کے پاس چشم دید گواہ ہوں؟“ انہوں نے بتایا کہ ایک شخص اپنے بیٹے کے ہمراہ نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا کرتا تھا، پھر وہ کچھ عرصہ نبی کریم ﷺ کے پاس نہ آیا تو آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”فلاں کا کیا ہوا؟“ لوگوں نے عرض کیا: اس کا وہ بیٹا فوت ہو گیا ہے جو اس کے ساتھ آیا کرتا تھا، پھر نبی کریم ﷺ کی اس سے ملاقات ہوئی تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے فلاں! کیا تجھے یہ بات پسند ہے کہ تیرا بیٹا تیرے پاس نہایت چاق و چوبند لڑکوں کی طرح رہتا؟ کیا تجھے یہ پسند ہے کہ تیرا بیٹا ایک ادھیڑ عمر مرد ہوتا جیسا کہ بہترین ادھیڑ عمر لوگ ہوتے ہیں؟ یا (یہ پسند ہے کہ) تجھ سے کہا جائے: جو (بیٹا) تجھ سے لے لیا گیا ہے اس کے صلے میں جنت میں داخل ہو جاؤ؟“
حوشب رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ ﷺ سے اس کے علاوہ کوئی حدیث روایت نہیں کی۔