المعجم الأوسط
باب الباء— حرفِ باء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ بِشْرٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام بشر ہے۔
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى قَالَ : نَا خَلَّادُ بْنُ يَحْيَى قَالَ : نَا هِشَامُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلَا يُؤْذِ جَارَهُ ، وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيَقُلْ خَيْرًا أَوْ لِيَصْمُتْ ، وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيُكْرِمْ ضَيْفَهُ I " . قَالُوا : يَا رَسُولَ اللهِ وَمَا كَرَامَتُهُ ؟ قَالَ : I " جَائِزَتُهُ الضِّيَافَةُ ثَلَاثَ لَيَالٍ ، فَمَا كَانَ بَعْدَ ذَلِكَ فَهُوَ صَدَقَةٌ
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ إِلَّا هِشَامُ بْنُ سَعْدٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ خَلَّادُ بْنُ يَحْيَى .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص اللہ اور یومِ آخرت پر ایمان رکھتا ہو وہ اپنے پڑوسی کو تکلیف نہ پہنچائے، اور جو اللہ اور یومِ آخرت پر ایمان رکھتا ہو وہ بھلی بات کہے یا خاموش رہے، اور جو اللہ اور یومِ آخرت پر ایمان رکھتا ہو وہ اپنے مہمان کی عزت کرے۔“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اس کی تکریم (کی حد) کیا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس کا انعام تین راتوں کی مہمان نوازی ہے، پھر اس کے بعد جو کچھ ہوگا وہ صدقہ ہے۔“
اس حدیث کو زید بن اسلم رحمہ اللہ سے صرف ہشام بن سعد رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور خلاد بن یحییٰ رحمہ اللہ اس کی روایت میں منفرد ہیں۔