المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ إِسْحَاقُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام اسحاق ہے۔
حدیث نمبر: 3004
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ ، عَنْ يَاسِينَ الزَّيَّاتِ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ ، عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ ، عَنْ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ قَالَ : وَضَّأْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ بَعْدَمَا نَزَلَتْ سُورَةُ الْمَائِدَةِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حَمَّادِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ ، عَنْ رِبْعِيٍّ إِلَّا يَاسِينُ الزَّيَّاتُ ، تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، وَرَوَاهُ شُعْبَةُ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ جَرِيرٍ .
ترجمہ
سیدنا جریر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو وضو کرایا تو آپ ﷺ نے سورۂ مائدہ کے نازل ہونے کے بعد اپنے موزوں پر مسح فرمایا۔“
حماد بن ابی سلیمان رحمہ اللہ سے، انہوں نے ربعی رحمہ اللہ سے اس حدیث کو صرف یاسین الزیات رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، جس کی روایت میں عبد الرزاق رحمہ اللہ منفرد ہیں؛ جبکہ اسے شعبہ رحمہ اللہ نے حماد رحمہ اللہ سے، انہوں نے ابراہیم رحمہ اللہ سے، انہوں نے ہمام بن الحارث رحمہ اللہ سے اور انہوں نے سیدنا جریر رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔