المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 298
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ قَالَ : نَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ اللَّيْثِ قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ : نَا اللَّيْثُ قَالَ : حَدَّثَنِي الْهِقْلُ بْنُ زِيَادٍ ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ قَالَ : حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْيَمَانِ الْمَدِينِيُّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيِّ ، أَنَّ حُمَيْدًا الطَّوِيلَ ، أَخْبَرَهُمْ .
أَنَّهُ سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ، يَقُولُ : مَرَّ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِرَجُلٍ يَتَهَادَى بَيْنَ ابْنَيْنِ ، فَسَأَلَ عَنْهُ ؟ فَقَالُوا : نَذَرَ أَنْ يَحُجَّ مَاشِيًا ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : إِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ غَنِيٌّ عَنْ تَعْذِيبِ هَذَا نَفْسَهُ وَأَمَرَهُ أَنْ يَرْكَبَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ اللَّيْثِ بْنِ سَعْدٍ إِلَّا ابْنُهُ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کا گزر ایک شخص پر ہوا جو اپنے دو بیٹوں کے درمیان (ان کے سہارے) چل رہا تھا، تو آپ ﷺ نے اس کے بارے میں دریافت فرمایا؟ لوگوں نے بتایا: ”اس نے پیدل حج کرنے کی نذر مانی ہے“، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک اللہ عزوجل اس بات سے بے نیاز ہے کہ یہ شخص اپنی جان کو عذاب میں ڈالے“ اور آپ ﷺ نے اسے سواری پر بیٹھنے کا حکم دیا۔
اس حدیث کو لیث بن سعد رحمہ اللہ سے صرف ان کے بیٹے نے روایت کیا ہے۔