المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ إِسْمَاعِيلُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام اسماعیل ہے۔
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ الْحَسَنِ الْخَفَّافُ الْمِصْرِيُّ قَالَ : نَا زُهَيْرُ بْنُ عَبَّادٍ قَالَ : نَا يَزِيدُ بْنُ عَطَاءٍ ، عَنْ أَبِي حَمْزَةَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ النَّخَعِيِّ ، عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهُ سَأَلَهَا عَنِ الْأَوْعِيَةِ الَّتِي نَهَى عَنْهَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ : نَهَى عَنِ الدُّبَّاءِ وَالْحَنْتَمِ وَالنَّقِيرِ وَالْمُزَفَّتِ . قُلْتُ : فَمَا هَذِهِ الْجِرَارُ الْخُضْرُ ، هِيَ الْحَنْتَمُ ؟ قَالَتْ : لَا ، هِيَ الْجِرَارُ الْحُمْرُ ، كَانَ يُحْمَلُ فِيهَا زِفْتٌ ، وَكَانَ يُحْمَلُ فِيهَا خَمْرٌ مِنْ مِصْرَ إِلَى الْمَدِينَةِ ، فَنَهَى عَنْهَا .
لَمْ يَرْوِهِ عَنْ أَبِي حَمْزَةَ إِلَّا يَزِيدُ .
اسود بن یزید رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے ان برتنوں کے بارے میں سوال کیا جن سے رسول اللہ ﷺ نے منع فرمایا تھا، تو انہوں نے فرمایا: ”آپ ﷺ نے «الدُّبَّاءِ» (کدو کے برتن)، «الْحَنْتَمِ» (سبز گھڑے)، «النَّقِيرِ» (لکڑی کے کریدے ہوئے برتن) اور «الْمُزَفَّتِ» (روغنِ قیر ملے برتن) سے منع فرمایا۔“ میں نے عرض کیا: ”تو یہ سبز مٹکے کیا ہیں، کیا یہی «الْحَنْتَمُ» ہیں؟“ انہوں نے فرمایا: ”نہیں، وہ تو سرخ مٹکے تھے، جن میں «زِفْتٌ» (تارکول) لایا جاتا تھا اور ان میں مصر سے مدینہ شراب لائی جاتی تھی، اس لیے آپ ﷺ نے ان سے منع فرما دیا۔“
اسے ابوحمزہ سے صرف یزید نے روایت کیا ہے۔