المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ إِسْمَاعِيلُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام اسماعیل ہے۔
حدیث نمبر: 2976
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ : نَا دَاوُدُ بْنُ حَمَّادٍ قَالَ : نَا عَتَّابُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ شَوْذَبٍ ، عَنْ عِيسَى الْأَزْرَقِ ، عَنْ مَطَرٍ الْوَرَّاقِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : وَضَّأْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَدْخَلَ يَدَهُ تَحْتَ حَنَكِهِ ، فَخَلَّلَ لِحْيَتَهُ ، فَقُلْتُ : مَا هَذَا ؟ قَالَ : بِهَذَا أَمَرَنِي رَبِّي عَزَّ وَجَلَّ .
لَا يُرْوَى عَنْ مَطَرٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو وضو کروایا، تو آپ ﷺ نے اپنا ہاتھ اپنی ٹھوڑی کے نیچے داخل فرمایا اور اپنی داڑھی مبارک کا خلال کیا، تو میں نے عرض کی: یہ کیا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: «بِهَذَا أَمَرَنِي رَبِّي عَزَّ وَجَلَّ» ”میرے رب عز وجل نے مجھے اسی کا حکم دیا ہے۔“ “
مطر رحمہ اللہ سے یہ روایت صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے۔