المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2960
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَيُّوبَ الْوَاسِطِيُّ قَالَ : نَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ قَالَ : نَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ قَيْسٍ قَالَتْ : سَأَلْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْمُسْتَحَاضَةِ قَالَ : تَعْتَدُّ أَيَّامَ أَقْرَائِهَا ، ثُمَّ تَغْتَسِلُ كُلَّ طُهْرٍ ، ثُمَّ تَحْتَشِي ، وَتُصَلِّي .
لَمْ يَرْوِهِ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ إِلَّا جَعْفَرٌ .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما، سیدہ فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ سے اس عورت کے متعلق سوال کیا جسے استحاضہ (خون کی بیماری) لاحق ہو، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ اپنے حیض کے دنوں کی تعداد کے مطابق (نماز سے) رکی رہے، پھر ہر طہر پر غسل کرے، پھر (خون روکنے کے لیے) لنگوٹ یا روئی کا استعمال کرے اور نماز پڑھے۔““
اس حدیث کو ابن جریج رحمہ اللہ سے صرف جعفر رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔