المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
قَالَ : وَنَا جَابِرُ بْنُ يَحْيَى ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : مَنْ جَرَّ إِزَارَهُ مِنَ الْخُيَلَاءِ لَمْ يَنْظُرِ اللهُ إِلَيْهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، وَسَمِعْتُهُ يَقُولُ : لَا تَدَعَنَّ الرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ صَلَاةِ الْفَجْرِ ، فَإِنَّ فِيهِمَا الرَّغَائِبَ ، وَسَمِعْتُهُ يَقُولُ : I " لَا تَمُوتَنَّ وَعَلَيْكَ دَيْنٌ ، فَإِنَّمَا هِيَ الْحَسَنَاتُ وَالسَّيِّئَاتُ ، لَيْسَ ثَمَّ دِينَارٌ وَلَا دِرْهَمٌ ، جَزَاءٌ وَقِصَاصٌ لَيْسَ يَظْلِمُ اللهُ أَحَدًا .
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”جس نے تکبر کی وجہ سے اپنا تہبند (زمین پر) گھسیٹا، اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کی طرف (نظرِ رحمت سے) نہیں دیکھے گا۔“
اور میں نے آپ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”فجر کی نماز سے پہلے کی دو رکعتیں ہرگز نہ چھوڑنا، کیونکہ ان میں بڑی رغبت کی چیزیں (خیر و برکت) پنہاں ہیں۔“
اور میں نے آپ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”تمہیں ہرگز اس حال میں موت نہ آئے کہ تم پر قرض کا بوجھ ہو، کیونکہ (وہاں کا حساب) صرف نیکیوں اور گناہوں پر مشتمل ہے، وہاں نہ دینار ہوگا نہ درہم، بلکہ صرف جزا اور بدلہ (قصاص) ہوگا اور اللہ کسی پر ذرہ برابر ظلم نہیں کرے گا۔“