❮
❯
حدیث نمبر: 2914
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ قَالَ : نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ السَّامِيُّ ، قَالَ : نَا حِبَّانُ بْنُ يَسَارٍ أَبُو رَوْحٍ الْكِلَابِيُّ قَالَ : نَا بُرَيْدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ السَّلُولِيُّ عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّهُ سَمِعَ نَبِيَّ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ ، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ : يَا نَبِيَّ اللهِ ، وَلِلْمُقَصِّرِينَ ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : I " اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ I " ، فَقَالَ الرَّجُلُ : يَا نَبِيَّ اللهِ ، وَلِلْمُقَصِّرِينَ ، حَتَّى إِذَا كَانَ فِي الرَّابِعَةِ قَالَ : I " وَلِلْمُقَصِّرِينَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ بُرَيْدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ إِلَّا حِبَّانُ بْنُ يَسَارٍ .
ترجمہ

سیدنا ابو مریم سلولی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے اللہ کے نبی ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ» ”اے اللہ! سر منڈوانے والوں کی مغفرت فرما۔“ تو حاضرین میں سے ایک شخص نے عرض کیا: ”اے اللہ کے نبی! اور بال کتروانے والوں کے لیے بھی؟“ تو نبی ﷺ نے (دوبارہ) فرمایا: «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ» ”اے اللہ! سر منڈوانے والوں کی مغفرت فرما۔“ اس شخص نے (پھر) عرض کیا: ”اے اللہ کے نبی! اور بال کتروانے والوں کے لیے بھی؟“ یہاں تک کہ جب چوتھی مرتبہ کی باری آئی تو آپ ﷺ نے فرمایا: «وَلِلْمُقَصِّرِينَ» ”اور بال کتروانے والوں کی بھی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو برید بن ابی مریم رحمہ اللہ سے صرف حبان بن یسار رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الألف / حدیث: 2914
تخریج حدیث «أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 17872، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 13797، والطبراني فى «الكبير» برقم: 604»