❮
❯
حدیث نمبر: 2866
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ ، قَالَ : نَا سَعْدٌ ، قَالَ : نَا سُلَيْمُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ يَزِيدَ الرِّشْكِ قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا زَيْدٍ ، وَكَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ ، قَالَ : كُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي بَعْضِ فِجَاجِ الْمَدِينَةِ ، فَسَمِعَ رَجُلًا يَتَهَجَّدُ وَيَقْرَأُ بِأُمِّ الْقُرْآنِ ، فَقَامَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَاسْتَمَعَ حَتَّى خَتَمَهَا ، ثُمَّ قَالَ : مَا فِي الْقُرْآنِ مِثْلُهَا .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي زَيْدٍ عَمْرِو بْنِ أَخْطَبَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ سُلَيْمُ بْنُ مُسْلِمٍ .
ترجمہ

سیدنا ابو زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے (انہیں شرفِ صحابیت حاصل تھا)، انہوں نے فرمایا: ”میں مدینہ منورہ کے کسی راستے میں نبی کریم ﷺ کے ساتھ تھا، آپ ﷺ نے ایک شخص کو سنا جو تہجد پڑھ رہا تھا اور «أم القرآن» کی تلاوت کر رہا تھا، تو نبی کریم ﷺ کھڑے ہو گئے اور اسے (توجہ سے) سنتے رہے یہاں تک کہ اس نے اسے مکمل کر لیا، پھر آپ ﷺ نے فرمایا: ”قرآن میں اس جیسی (کوئی سورت) نہیں ہے۔“ “
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا ابو زید عمرو بن اخطب رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، سلیم بن مسلم رحمہ اللہ اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الألف / حدیث: 2866
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف لضعف الحسن بن دينار
تخریج حدیث «قال الهيثمي: وفيه الحسن بن دينار وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 6، ص 310»»