❮
❯
حدیث نمبر: 2854
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَرْزُوقٍ قَالَ : حَدَّثَنِي حُسَيْنُ بْنُ الْحَسَنِ الْأَشْقَرُ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ مُوسَى ، عَنْ أَبِي مَضَاءٍ ، وَكَانَ رَجُلَ صِدْقٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ صُبَيْحٍ ، مَوْلَى أُمِّ سَلَمَةَ ، عَنْ جَدِّهِ صُبَيْحٍ قَالَ : كُنْتُ بِبَابِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَاءَ عَلِيٌّ وَفَاطِمَةُ وَالْحَسَنُ وَالْحُسَيْنُ ، فَجَلَسُوا نَاحِيَةً ، فَخَرَجَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَيْنَا ، فَقَالَ : إِنَّكُمْ عَلَى خَيْرٍ وَعَلَيْهِ كِسَاءٌ خَيْبَرِيُّ ، فَجَلَّلَهُمْ بِهِ ، وَقَالَ : I " أَنَا حَرْبٌ لِمَنْ حَارَبَكُمْ ، سِلْمٌ لِمَنْ سَالَمَكُمْ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ صُبَيْحٍ مَوْلَى أُمِّ سَلَمَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ حُسَيْنٌ الْأَشْقَرُ وَقَدْ رَوَاهُ السُّدِّيُّ .
عَنْ صُبَيْحٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ .
ترجمہ

ام المومنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے آزاد کردہ غلام صبیح رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: ”میں رسول اللہ ﷺ کے دروازے پر موجود تھا کہ سیدنا علی، سیدہ فاطمہ، سیدنا حسن اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہم تشریف لائے اور ایک گوشے میں بیٹھ گئے۔ پھر رسول اللہ ﷺ ہماری طرف باہر تشریف لائے اور فرمایا: ”تم لوگ خیر پر ہو۔“ آپ ﷺ خیبر کی بنی ہوئی ایک چادر اوڑھے ہوئے تھے، آپ ﷺ نے ان سب کو اس چادر میں ڈھانپ لیا اور فرمایا: ”میں اس کے خلاف اعلانِ جنگ کرتا ہوں جو تم سے جنگ کرے، اور اس کے ساتھ صلح رکھتا ہوں جو تم سے صلح رکھے۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث ام المومنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے آزاد کردہ غلام صبیح رحمہ اللہ سے، انہوں نے نبی کریم ﷺ سے، صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اس کی روایت میں حسین الاشقر رحمہ اللہ منفرد ہیں، جبکہ سدی رحمہ اللہ نے اسے صبیح رحمہ اللہ سے، انہوں نے سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ کے واسطے سے روایت کیا ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الألف / حدیث: 2854
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف، فيه من لم يعرفهم الهيثمي
تخریج حدیث «قال الهيثمي: فيه من لم أعرفهم «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 9، ص 169»»
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6977، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 4739، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3870، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 145، والبزار فى «مسنده» برقم: 4320، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 32845، والطبراني فى «الكبير» برقم: 2619، 2620، 5030، 5031، والطبراني فى «الصغير» برقم: 767، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 5015، 7259»