المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ قَالَ : نَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ الْبُرْسَانِيُّ قَالَ : نَا عَبَّادُ بْنُ مَنْصُورٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ قَالَ : حَدَّثَنِي أَبُو قُعَيْسٍ ، أَنَّهُ أَتَى عَائِشَةَ ، فَاسْتَأْذَنَ عَلَيْهَا ، فَكَرِهَتْ أَنْ تَأْذَنَ لَهُ ، فَلَمَّا جَاءَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَتْ : يَا نَبِيَّ اللهِ جَاءَنِي أَبُو قُعَيْسٍ فَأَبَيْتُ أَنْ آذَنَ لَهُ ، فَقَالَ : لِيَدْخُلْ عَلَيْكِ عَمُّكِ ، قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنَّمَا أَرْضَعَتْنِي الْمَرْأَةُ ، لَمْ يُرْضِعْنِي الرَّجُلُ ، فَقَالَ : I " إِنَّهُ عَمُّكِ ، فَلْيَدْخُلْ عَلَيْكِ .
وَكَانَ أَبُو قُعَيْسٍ أَخَا ظِئْرِ عَائِشَةَ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي قُعَيْسٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ هُدْبَةُ .
سیدنا ابو قعیس رضی اللہ عنہ، ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ وہ ان کے پاس آئے اور ان سے اندر آنے کی اجازت مانگی، تو انہوں نے انہیں اجازت دینا ناپسند کیا۔ پھر جب نبی ﷺ تشریف لائے تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: ”اے اللہ کے نبی! میرے پاس ابو قعیس آئے تھے تو میں نے انہیں اجازت دینے سے انکار کر دیا۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”انہیں اپنے پاس آنے دو، وہ تمہارے چچا ہیں۔“ انہوں نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! مجھے تو محض عورت نے دودھ پلایا ہے، مرد نے تو دودھ نہیں پلایا۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ تمہارے چچا ہیں، پس وہ تمہارے پاس آ سکتے ہیں۔“
اور ابو قعیس رضی اللہ عنہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو دودھ پلانے والی انا کے بھائی تھے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث ابو قعیس رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اسے بیان کرنے میں ہدبہ رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“