❮
❯
حدیث نمبر: 2850
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ قَالَ : نَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُعَاذٍ قَالَ : نَا أَبِي قَالَ : نَا قُرَّةُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : مَنْ صَعِدَ الثَّنِيَّةَ ثَنِيَّةَ الْمُرَارِ فَإِنَّهُ يُحَطُّ عَنْهُ مَا حُطَّ عَنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ .
قَالَ جَابِرٌ : فَكَانَ أَوَّلَ مَنْ صَعِدَهَا خَيْلُنَا بَنِي الْخَزْرَجِ ، ثُمَّ تَتَامَّ النَّاسُ ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : I " كُلُّكُمْ مَغْفُورٌ لَهُ إِلَّا صَاحِبَ الْجَمَلِ الْأَحْمَرِ I " ، فَقُلْنَا : تَعَالَ يَسْتَغْفِرْ لَكَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : لَأَنْ أَجِدَ ضَالَّتِي أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ يَسْتَغْفِرَ لِي صَاحِبُكُمْ ، وَإِذَا هُوَ يَنْشُدُ ضَالَّةً .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قُرَّةَ بْنِ خَالِدٍ إِلَّا مُعَاذُ .
ترجمہ

سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص اس گھاٹی یعنی ثنیۃ المرار پر چڑھے گا، اس کے گناہ اس طرح مٹا دیے جائیں گے جیسے بنی اسرائیل کے گناہ مٹا دیے گئے تھے۔“
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے اس پر چڑھنے والے ہمارے یعنی بنو خزرج کے سوار تھے، پھر تمام لوگ جمع ہو گئے، تو نبی ﷺ نے فرمایا: ”تم سب کی مغفرت کر دی گئی ہے سوائے سرخ اونٹ والے کے۔“ پس ہم نے اس شخص سے کہا: آ جاؤ تاکہ رسول اللہ ﷺ تمہارے لیے بخشش کی دعا کریں، تو اس نے کہا: مجھے اپنی گمشدہ چیز کا مل جانا اس سے زیادہ پسند ہے کہ تمہارے یہ صاحب میرے لیے استغفار کریں، اور وہ اپنی گمشدہ چیز تلاش کر رہا تھا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قرہ بن خالد سے صرف معاذ نے روایت کیا ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الألف / حدیث: 2850
تخریج حدیث «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2780، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 7076، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1870»