المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2826
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ قَالَ : نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ سَيْفٍ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ ، ابْنُ أَخِي حَزْمٍ قَالَ : حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ : سَأَلَتْ عَائِشَةُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنَّ لِي جَارَيْنِ ، فَبِأَيِّهِمَا أَبْدَأُ ؟ فَقَالَ : I " بِأَقْرَبِهِمَا مِنْكِ بَابًا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُبَيْدِ اللهِ إِلَّا ابْنُ أَخِي حَزْمٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : إِسْمَاعِيلُ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ، ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے نبی ﷺ سے سوال کیا اور عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! میرے دو پڑوسی ہیں، تو میں (ہدیہ دینے کا) آغاز کس سے کروں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جس کا دروازہ تجھ سے (دوسرے کی نسبت) زیادہ قریب ہو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبید اللہ رحمہ اللہ سے سوائے ابن اخی حزم رحمہ اللہ کے کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس کی روایت میں اسماعیل رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“