المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ قَالَ : نَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي الرَّبِيعِ السَّمَّانُ قَالَ : نَا عُمَرُ بْنُ أَبِي عُمَرَ الْعَبْدِيُّ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - اسْتَقْبَلَ جِبْرِيلَ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَنَاوَلَهُ يَدَهُ ، فَأَبَى أَنْ يَتَنَاوَلَهَا ، فَدَعَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِمَاءٍ فَتَوَضَّأَ ، ثُمَّ نَاوَلَهُ يَدَهُ ، فَتَنَاوَلَهَا ، فَقَالَ : يَا جِبْرِيلُ : مَا مَنَعَكَ أَنْ لَا تَأْخُذَ بِيَدِي ؟ I " قَالَ : I " إِنَّكَ أَخَذْتَ بِيَدِ يَهُودِيٍّ ، فَكَرِهْتُ أَنْ تَمَسَّ يَدِي يَدًا مَسَّتْهَا يَدُ كَافِرٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ هِشَامٍ إِلَّا عُمَرُ ، تَفَرَّدَ بِهِ سَعِيدٌ .
سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کا سامنا جبرائیل علیہ السلام سے ہوا تو آپ ﷺ نے اپنا ہاتھ ان کی طرف بڑھایا، لیکن انہوں نے اسے تھامنے سے انکار کر دیا۔ تب رسول اللہ ﷺ نے پانی منگوایا اور وضو فرمایا، پھر اپنا ہاتھ ان کی طرف بڑھایا تو انہوں نے اسے تھام لیا۔ آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”اے جبرائیل! آپ کو میرا ہاتھ تھامنے سے کس چیز نے روکا؟“ انہوں نے عرض کی: ”بے شک آپ نے ایک یہودی کا ہاتھ پکڑ رکھا تھا، تو میں نے یہ ناپسند کیا کہ میرا ہاتھ ایسے ہاتھ کو چھوئے جسے کسی کافر کے ہاتھ نے چھوا ہو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ہشام سے صرف عمر نے روایت کیا ہے اور اس کی روایت میں سعید منفرد ہیں۔“