المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2800
وَعَنْ رَوْحٍ ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ ، عَنِ الْقَعْقَاعِ بْنِ حَكِيمٍ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : إِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ إِذَا أَحَبَّ عَبْدًا قَالَ لِجِبْرِيلَ : إِنِّي أُحِبُّ فُلَانًا ، فَيُحِبُّهُ جِبْرِيلُ ، فَيُنَادِي جِبْرِيلُ أَهْلَ السَّمَاءِ : إِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ يُحِبُّ فُلَانًا فَأَحِبُّوهُ ، فَيُحِبُّونَهُ ، ثُمَّ يُوضَعُ لَهُ الْقَبُولُ فِي الْأَرْضِ ، وَالشَّرُّ عَلَى ذَلِكَ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک اللہ عزوجل جب کسی بندے سے محبت فرماتا ہے تو جبریل سے فرماتا ہے: «إِنِّي أُحِبُّ فُلَانًا» ”میں فلاں سے محبت کرتا ہوں“، چنانچہ جبریل اس سے محبت کرنے لگتے ہیں، پھر جبریل آسمان والوں میں منادی کرتے ہیں: «إِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ يُحِبُّ فُلَانًا فَأَحِبُّوهُ» ”بے شک اللہ عزوجل فلاں سے محبت فرماتا ہے، لہٰذا تم بھی اس سے محبت کرو“، پس آسمان والے اس سے محبت کرنے لگتے ہیں، پھر زمین میں اس کے لیے مقبولیت رکھ دی جاتی ہے؛ اور شر (یعنی بغض و نفرت) کا معاملہ بھی اسی طرح ہے۔“