المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2798
وَبِهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ فَاطِمَةَ أَتَتِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَسْأَلُهُ خَادِمًا ، فَشَكَتْ إِلَيْهِ الْعَمَلَ ، فَقَالَ : I " مَا أَلْفَيْتِهِ عِنْدَنَا I " ، ثُمَّ قَالَ : أَلَا أَدُلُّكِ عَلَى مَا هُوَ خَيْرٌ مِنْ خَادِمٍ ؟ تُسَبِّحِينَ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ ، وَتَحْمَدِينَ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ ، وَتُكَبِّرِينَ أَرْبَعًا وَثَلَاثِينَ حِينَ تَأْخُذِينَ مَضْجَعَكِ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نبی کریم ﷺ کی خدمت میں ایک خادم طلب کرنے کے لیے حاضر ہوئیں اور آپ ﷺ سے کام کی مشقت کی شکایت کی، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم اسے ہمارے پاس نہیں پاؤ گی (یعنی اس وقت میسر نہیں ہے)۔“ پھر آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں ایسی چیز کی رہنمائی نہ کروں جو تمہارے لیے خادم سے بہتر ہو؟ جب تم اپنے بستر پر لیٹنے لگو تو تینتیس مرتبہ «سُبْحَانَ اللّٰه»، تینتیس مرتبہ «اَلْحَمْدُ لِلّٰه» اور چونتیس مرتبہ «اَللّٰهُ اَكْبَر» کہہ لیا کرو۔“