المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2789
وَبِهِ عَنْ رَوْحٍ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ صَيْفِيٍّ ، عَنْ أَبِي مَعْبَدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعَثَ مُعَاذًا عَلَى الْيَمَنِ فَقَالَ : إِنَّكَ تَقْدَمُ عَلَى قَوْمٍ أَهْلِ كِتَابٍ ، فَلْيَكُنْ أَوَّلَ مَا تَدْعُوهُمْ إِلَيْهِ عِبَادَةُ اللهِ ، فَإِذَا عَرَفُوا اللهَ فَأَخْبِرْهُمْ أَنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ فَرَضَ عَلَيْهِمْ صَلَوَاتٍ فِي يَوْمِهِمْ وَلَيْلَتِهِمْ ، فَإِذَا فَعَلُوا ذَلِكَ ، فَأَخْبِرْهُمْ أَنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ قَدْ فَرَضَ عَلَيْهِمْ زَكَاةَ أَمْوَالِهِمْ .
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کو یمن کی طرف روانہ فرمایا تو (انہیں نصیحت کرتے ہوئے) ارشاد فرمایا: ”بیشک تم اہل کتاب کی ایک قوم کے پاس جا رہے ہو، لہٰذا سب سے پہلے تم انہیں جس بات کی طرف دعوت دو وہ اللہ کی عبادت ہونی چاہیے۔ پھر جب وہ اللہ کی معرفت حاصل کر لیں تو انہیں بتانا کہ اللہ عزوجل نے ان پر ان کے دن اور رات میں نمازیں فرض کی ہیں، پھر جب وہ اس پر عمل کرنے لگیں تو انہیں خبر دینا کہ اللہ عزوجل نے ان کے مالوں پر زکوٰۃ فرض کی ہے۔“