المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
وَعَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو ، أَنَّهُمْ كَانُوا مَعَ رَسُولِ اللهِ فِي سَفَرٍ ، فَمَرُّوا عَلَى قَبْرِ أَبِي رِغَالٍ ، فَقَالُوا : مَا هَذَا يَا رَسُولَ اللهِ ؟ قَالَ : هَذَا قَبْرُ أَبِي رِغَالٍ ، وَهُوَ أَبُو ثَقِيفَ ، وَكَانَ امْرَأً مِنْ ثَمُودَ ، وَكَانَ مَنْزِلُهُ بِالْحَرَمِ ، فَلَمَّا أَهْلَكَ اللهُ قَوْمَهُ بِمَا أَهْلَكَهُمْ بِهِ مَنَعَهُ لِمَكَانِهِ مِنَ الْحَرَمِ ، وَإِنَّهُ خَرَجَ حَتَّى إِذَا بَلَغَ هَا هُنَا مَاتَ ، فَدُفِنَ ، وَدُفِنَ مَعَهُ غُصْنٌ مِنْ ذَهَبٍ ، فَابْتَدَرْنَاهُ ، فَاسْتَخْرَجْنَاهُ .
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ وہ لوگ رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ایک سفر میں تھے کہ ان کا گزر ابو رغال کی قبر پر ہوا، انہوں نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! یہ کیا ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ ابو رغال کی قبر ہے، وہ ثقیف کا جدِ امجد تھا، وہ قومِ ثمود کا ایک شخص تھا اور اس کا ٹھکانہ حرم میں تھا، چنانچہ جب اللہ تعالیٰ نے اس کی قوم کو اس عذاب سے ہلاک کیا جس سے انہیں ہلاک کیا تھا، تو حرم میں ہونے کی وجہ سے وہ (عذاب سے) محفوظ رہا، پھر وہ وہاں سے نکلا یہاں تک کہ جب اس جگہ پہنچا تو فوت ہو گیا اور اسے دفن کر دیا گیا، اور اس کے ساتھ سونے کی ایک شاخ بھی دفن کی گئی تھی۔“ پس ہم اس کی طرف لپکے اور ہم نے وہ شاخ نکال لی۔