المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 278
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمَانَ الْجُعْفِيُّ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْأَصْبَهَانِيُّ ، عَنْ أَبِي سِنَانٍ ضِرَارِ بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي الْهُذَيْلِ .
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : إِنَّ جَهَنَّمَ لَمَّا سِيقَ إِلَيْهَا أَهْلُهَا ، تَلَقَّتْهُمْ ، فَلَفَحَتْهُمْ لَفْحَةً ، لَمْ تَدَعْ لَحْمًا عَلَى عَظْمٍ إِلَّا أَلْقَتْهُ عَلَى الْعُرْقُوبِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي الْهُذَيْلِ إِلَّا أَبُو سِنَانٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْأَصْبَهَانِيُّ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”بے شک جہنم کی طرف جب دوزخیوں کو ہانکا جائے گا تو وہ ان کے سامنے آئے گی اور انہیں آگ کی ایسی تپش پہنچائے گی جو کسی ہڈی پر گوشت کا کوئی حصہ باقی نہیں چھوڑے گی مگر یہ کہ اسے جھلسا کر پنڈلی کے پچھلے حصے پر گرا دے گی۔“
اس حدیث کو عبداللہ بن ابی الہذیل رحمہ اللہ سے صرف ابوسنان رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور اس کی روایت میں محمد بن سلیمان اصبہانی رحمہ اللہ منفرد ہیں۔