المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 277
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ قَالَ : نَا هَانِئُ بْنُ الْمُتَوَكِّلِ الْإِسْكَنْدَرَانِيُّ قَالَ : نَا أَبُو شُرَيْحٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ شُرَيْحٍ ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ حَسَّانَ الْكَلْبِيِّ ، عَنْ حُدَيْجِ بْنِ صُومِي الْحِمْيَرِيِّ ، عَنْ جُنَادَةَ بْنِ أَبِي أُمَيَّةَ .
عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : عَلَيْكُمْ بِالسَّمْعِ وَالطَّاعَةِ فِيمَا أَحْبَبْتُمْ وَكَرِهْتُمْ ، فِي مَنْشَطِكُمْ وَمَكْرَهِكُمْ ، وَأَثَرَةٍ عَلَيْكُمْ ، وَلَا تُنَازِعُوا الْأَمْرَ أَهْلَهُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سَهْلِ بْنِ حَسَّانَ الْكَلْبِيِّ إِلَّا أَبُو شُرَيْحٍ .
ترجمہ
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم پر (حکمرانوں کی) بات سننا اور اطاعت کرنا لازم ہے، ان امور میں جو تمہیں پسند ہوں اور ان میں بھی جنہیں تم ناپسند کرو، اور تمہاری خوش دلی کی حالت ہو یا ناگواری کی، اور خواہ تمہارے حق پر دوسروں کو ترجیح دی جائے، اور تم اہل اقتدار سے ان کے معاملے (اقتدار) میں جھگڑا نہ کرو۔“
اس حدیث کو سہل بن حسان کلبی رحمہ اللہ سے صرف ابو شریح رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔