المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2726
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ قَالَ : نَا أُمَيَّةُ بْنُ بِسْطَامٍ قَالَ : نَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَطَاءٍ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِثْلَهُ ، وَقَالَ : لَا تُعَذِّبُوا صِبْيَانَكُمْ بِالْغَمْزِ مِنَ الْعُذْرَةِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حُمَيْدٍ إِلَّا عَبْدُ الْوَهَّابِ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے اسی کی مانند ارشاد فرمایا، اور آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم حلق کی بیماری (کے ورم) کو (انگلی سے) دبا کر اپنے بچوں کو تکلیف نہ دیا کرو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو حمید سے صرف عبدالوہاب نے روایت کیا ہے۔“