❮
❯
حدیث نمبر: 2705
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ قَالَ : نَا أَبِي قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، عَنْ مُفَضَّلِ بْنِ مُهَلْهِلٍ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، قَالَ : دَخَلْتُ مَعَ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ الْمَسْجِدَ ، فَإِذَا ابْنُ عُمَرَ مُسْتَنِدٌ إِلَى حُجْرَةِ عَائِشَةَ ، وَأُنَاسٌ يُصَلُّونَ الضُّحَى ، فَقَالَ لَهُ عُرْوَةُ : أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، مَا هَذِهِ الصَّلَاةُ ؟ قَالَ : بِدْعَةٌ ، فَقَالَ لَهُ عُرْوَةُ : يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، كَمِ اعْتَمَرَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ؟ فَقَالَ لَهُ : أَرْبَعٌ ، إِحْدَاهُنَّ فِي رَجَبٍ ، وَسَمِعْنَا اسْتِنَانَ عَائِشَةَ فِي الْحُجْرَةِ ، فَقَالَ لَهَا : إِنَّ أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ يَزْعُمُ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - اعْتَمَرَ أَرْبَعًا ، إِحْدَاهُنَّ فِي رَجَبٍ ، فَقَالَتْ : يَرْحَمُ اللهُ أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، مَا اعْتَمَرَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا وَهُوَ مَعَهُ ، وَمَا اعْتَمَرَ فِي رَجَبٍ قَطُّ .
ترجمہ

مجاہد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں عروہ بن زبیر رحمہ اللہ کے ساتھ مسجد میں داخل ہوا، تو دیکھا کہ سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حجرے سے ٹیک لگائے بیٹھے ہیں اور کچھ لوگ نمازِ چاشت پڑھ رہے ہیں۔
عروہ رحمہ اللہ نے ان سے پوچھا: ”اے ابوعبدالرحمن! یہ کیسی نماز ہے؟“ انہوں نے فرمایا: ”یہ بدعت ہے۔“ پھر عروہ رحمہ اللہ نے ان سے دریافت کیا: ”اے ابوعبدالرحمن! نبی اکرم ﷺ نے کتنے عمرے کیے تھے؟“ انہوں نے فرمایا: ”چار، جن میں سے ایک رجب میں تھا۔“
ہم نے حجرے کے اندر سے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے مسواک کرنے کی آواز سنی، تو عروہ رحمہ اللہ نے ان سے عرض کیا: ”اے ام المومنین! ابوعبدالرحمن کا خیال ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے چار عمرے کیے تھے، جن میں سے ایک رجب میں تھا۔“ انہوں نے فرمایا: «يَرْحَمُ اللهُ أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ» ”اللہ تعالیٰ ابوعبدالرحمن پر رحم فرمائے، رسول اللہ ﷺ نے جو بھی عمرہ کیا وہ ان کے ساتھ تھے، اور آپ ﷺ نے کبھی بھی رجب میں عمرہ نہیں کیا۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الألف / حدیث: 2705
درجۂ حدیث محدثین: صحيح
تخریج حدیث «قال الدارقطني: وهو صحيح عنه «العلل الواردة في الأحاديث النبوية، ج 15، ص 131»»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1775، 1777، 4253، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1255، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 3070، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3945، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 4203، 4204، 4208، 4207، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1992، والترمذي فى «جامعه» برقم: 936، 937، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2998، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 8925، 8926، 8927، وأحمد فى «مسنده» برقم: 5483، 5517، 6234، 6351، 6405، 6541، 24917، 25875، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 809، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 3702، والطبراني فى «الكبير» برقم: 13523، 13526، 13529، 13535، 13596، 13674»