المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ قَالَ : نَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ قَالَ : نَا يَزِيدُ بْنُ عِيَاضٍ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : I " .
لَا حَسَدَ إِلَّا فِي اثْنَتَيْنِ : رَجُلٍ عَلَّمَهُ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ الْقُرْآنَ ، فَهُوَ يَقُومُ بِهِ آنَاءَ اللَّيْلِ وَآنَاءَ النَّهَارِ ، وَرَجُلٍ أَعْطَاهُ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ مَالًا فَهُوَ يُنْفِقُهُ فِي سَبِيلِ اللهِ آنَاءَ اللَّيْلِ وَآنَاءَ النَّهَارِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ إِسْمَاعِيلَ إِلَّا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيُّ ، وَيَزِيدُ بْنُ عِيَاضٍ تَفَرَّدَ بِهِ عَنْ يَحْيَى إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، وَعَنْ يَزِيدَ : شَيْبَانُ .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”رشک صرف دو ہی صورتوں میں جائز ہے: ایک وہ شخص جسے اللہ عزوجل نے قرآن کا علم عطا فرمایا اور وہ رات کی گھڑیوں اور دن کے اوقات میں اس کے ساتھ (نماز میں) قیام کرتا ہے، اور دوسرا وہ شخص جسے اللہ عزوجل نے مال عطا فرمایا تو وہ اسے اللہ کی راہ میں رات کی گھڑیوں اور دن کے اوقات میں خرچ کرتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اسماعیل سے یحییٰ بن سعید انصاری رحمہ اللہ اور یزید بن عیاض رحمہ اللہ ہی نے روایت کیا ہے، یحییٰ سے اس کی روایت میں اسماعیل بن عیاش رحمہ اللہ منفرد ہیں، اور یزید سے شیبان رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“