المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ قَالَ : نَا أَبِي قَالَ : نَا أَزْهَرُ بْنُ الْقَاسِمِ ، عَنْ هِشَامٍ الدَّسْتُوَائِيِّ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ : قُلْتُ لِأَبِي ذَرٍّ : مَا يَقْطَعُ الصَّلَاةَ إِذَا لَمْ يَكُنْ بَيْنَ يَدَيْكَ مِثْلَ مُؤْخِرَةِ الرَّحْلِ ؟ قَالَ : الْمَرْأَةُ ، وَالْحِمَارُ ، وَالْكَلْبُ الْأَسْوَدُ . قُلْتُ : مَا شَأْنُ الْكَلْبِ الْأَسْوَدِ مِنَ الْأَبْيَضِ مِنَ الْأَحْمَرِ ؟ فَقَالَ : سَأَلْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَمَا سَأَلْتَنِي ، فَقَالَ : إِنَّ الْأَسْوَدَ شَيْطَانٌ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ .
لَمْ يَرْوِهِ عَنْ هِشَامٍ الدَّسْتُوَائِيِّ إِلَّا أَزْهَرُ ، تَفَرَّدَ بِهِ أَحْمَدُ بْنُ عُمَرَ .
عبداللہ بن الصامت رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے عرض کیا: ”اگر آپ کے سامنے کجاوے کی پچھلی لکڑی کے برابر (سترہ) نہ ہو تو کون سی چیز نماز کو توڑ دیتی ہے؟“ انہوں نے فرمایا: ”عورت، گدھا اور کالا کتا۔“ میں نے عرض کیا: ”سفید اور سرخ کتے کے مقابلے میں کالے کتے کی کیا خصوصیت ہے؟“ تو انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ سے اسی طرح سوال کیا تھا جیسے تم نے مجھ سے کیا ہے، تو آپ ﷺ نے تین مرتبہ ارشاد فرمایا: «إِنَّ الْأَسْوَدَ شَيْطَانٌ» ”بے شک کالا کتا شیطان ہے۔““
ہشام دستوائی سے اسے صرف ازہر نے روایت کیا ہے اور اسے نقل کرنے میں احمد بن عمر منفرد ہیں۔