المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2684
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ قَالَ : نَا أَبِي قَالَ : نَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ قَالَ : نَا الْوَلِيدُ بْنُ عُقْبَةَ بْنِ نِزَارٍ الْعَبْسِيُّ ، عَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ أَبِي حُذَيْفَةَ الْأَزْدِيِّ ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ عَسَّالٍ الْمُرَادِيِّ قَالَ : صَبَبْتُ عَلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْحَضَرِ وَالسَّفَرِ ، فَتَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ ، مِنَ الْغَائِطِ وَالْبَوْلِ ، إِلَّا النَّوْمَ وَإِلَّا الْجَنَابَةَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ أَبِي حُذَيْفَةَ إِلَّا الْوَلِيدُ ، تَفَرَّدَ بِهِ زَيْدٌ .
ترجمہ
سیدنا صفوان بن عسال مرادی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے حضر اور سفر (دونوں حالتوں) میں رسول اللہ ﷺ کے لیے وضو کا پانی ڈالا، تو آپ ﷺ نے وضو فرمایا اور پاخانے اور پیشاب (کی وجہ سے وضو کرنے) کی صورت میں اپنے موزوں پر مسح کیا، سوائے نیند اور جنابت کے۔“
حذیفہ بن ابی حذیفہ رحمہ اللہ سے اس حدیث کو ولید کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اور اسے نقل کرنے میں زید منفرد ہیں۔