المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2677
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ قَالَ : نَا سَعْدُ بْنُ زُنْبُورٍ قَالَ : نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُجَالِدٍ ، عَنْ بَيَانٍ وَإِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ ، عَنِ الْمُسْتَوْرِدِ بْنِ شَدَّادٍ الْفَزَارِيِّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : يَذْهَبُ الصَّالِحُونَ ، الْأَوَّلُ فَالْأَوَّلُ ، حَتَّى لَا يَبْقَى إِلَّا حُثَالَةٌ كَحُثَالَةِ الثَّمَرِ ، لَا يُبَالِي اللهُ بِهِمْ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ بَيَانٍ إِلَّا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُجَالِدٍ .
ترجمہ
سیدنا مستورد بن شداد فزاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”نیک لوگ رخصت ہو جائیں گے، جو پہلے (بہتر) ہیں وہ پہلے، یہاں تک کہ صرف ایسے ناکارہ لوگ باقی رہ جائیں گے جیسے کھجور کا فضلہ (ناکارہ کھجوریں) ہوتا ہے، اللہ تعالیٰ ان کی کوئی پروا نہیں کرے گا۔“
اسماعیل سے، انہوں نے بیان سے، یہ حدیث صرف اسماعیل بن مجالد رحمہ اللہ نے ہی روایت کی ہے۔