المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2669
وَبِهِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ وَعَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، I " أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا اغْتَسَلَ مِنْ جَنَابَةٍ غَسَلَ كَفَّيْهِ ثَلَاثًا قَبْلَ أَنْ يَغْمِسَهُمَا فِي الْمَاءِ ، ثُمَّ أَخَذَ الْمَاءَ بِيَمِينِهِ فَيَصُبُّهُ عَلَى شِمَالِهِ ثُمَّ يَغْسِلُ فَرْجَهُ ، ثُمَّ يُمَضْمِضُ ثَلَاثًا ، وَيَسْتَنْشِقُ ثَلَاثًا ، وَيَغْسِلُ وَجْهَهُ ثَلَاثًا ، وَيَغْسِلُ ذِرَاعَيْهِ ثَلَاثًا ثَلَاثًا ، ثُمَّ يَصُبُّ عَلَى رَأْسِهِ الْمَاءَ وَاحِدًا وَاحِدًا ، فَإِذَا خَرَجَ مِنْ مُغْتَسَلِهِ غَسَلَ قَدَمَيْهِ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ”نبی اکرم ﷺ جب جنابت کا غسل فرماتے تو پانی کے برتن میں ہاتھ ڈالنے سے پہلے اپنی دونوں ہتھیلیوں کو تین مرتبہ دھوتے، پھر اپنے دائیں ہاتھ سے پانی لے کر اسے بائیں ہاتھ پر بہاتے اور اپنی شرمگاہ دھوتے، پھر تین بار کلی فرماتے، تین بار ناک میں پانی چڑھاتے، اپنا چہرہ تین بار دھوتے اور اپنے دونوں بازوؤں کو تین تین مرتبہ دھوتے، پھر اپنے سر پر ایک ایک کر کے پانی ڈالتے، اور جب غسل کی جگہ سے باہر تشریف لاتے تو اپنے دونوں پاؤں دھوتے تھے۔“