المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَحْمَدَ قَالَ : نَا الْأَزْرَقُ بْنُ عَلِيٍّ قَالَ : نَا حَسَّانُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ عَبْدِ اللهِ الْيَشْكُرِيِّ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ خَبَّابٍ قَالَ : أَتَيْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ مُضْطَجِعٌ تَحْتَ شَجَرَةٍ ، وَاضِعٌ يَدَهُ تَحْتَ رَأْسِهِ ، فَقُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، أَلَا تَدْعُو اللهَ عَلَى هَؤُلَاءِ الْقَوْمِ الَّذِينَ قَدْ خَشِينَا أَنْ يَرُدُّونَا عَنْ دِينِنَا ؟ فَصَرَفَ وَجْهَهُ عَنِّي ، فَتَحَوَّلْتُ إِلَيْهِ ، فَصَرَفَ وَجْهَهُ عَنِّي ثَلَاثَ مَرَّاتٍ ، كُلُّ ذَلِكَ أَقُولُ لَهُ ، فَيَصْرِفُ وَجْهَهُ عَنِّي ، فَجَلَسَ فِي الثَّالِثَةِ ، فَقَالَ : أَيُّهَا النَّاسُ ، اتَّقُوا اللهَ ، فَوَاللهِ إِنْ كَانَ الرَّجُلُ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ قَبْلَكُمْ لَيُوضَعُ الْمِنْشَارُ عَلَى رَأْسِهِ ، فَيُشَقُّ بِاثْنَيْنِ ، مَا يَرْتَدُّ عَنْ دِينِهِ ، اتَّقُوا اللهَ ، فَإِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ فَاتِحٌ لَكُمْ وَصَانِعٌ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْمُغِيرَةِ إِلَّا سَلَمَةُ ، وَلَا رَوَاهُ عَنْ سَلَمَةَ إِلَّا ابْنَاهُ مُحَمَّدٌ وَيَحْيَى ، وَلَا رَوَاهُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَلَمَةَ إِلَّا حَسَّانُ .
سیدنا خباب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ ﷺ ایک درخت کے سائے میں اپنے سر کے نیچے ہاتھ رکھے ہوئے لیٹے ہوئے تھے۔ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا آپ ان لوگوں کے خلاف اللہ سے دعا نہیں فرماتے جن سے ہمیں یہ اندیشہ ہے کہ وہ ہمیں ہمارے دین سے برگشتہ کر دیں گے؟ آپ ﷺ نے اپنا رخِ مبارک مجھ سے پھیر لیا۔ میں پھر گھوم کر آپ کے سامنے ہوا تو آپ ﷺ نے دوبارہ اپنا چہرہ پھیر لیا، ایسا تین مرتبہ ہوا؛ میں ہر بار آپ ﷺ سے یہی عرض کرتا اور آپ ﷺ اپنا رخِ انور پھیر لیتے۔ تیسری مرتبہ آپ ﷺ (اٹھ کر) بیٹھ گئے اور فرمایا: اے لوگو! اللہ سے ڈرو؛ اللہ کی قسم! تم سے پہلے کے اہل ایمان میں سے (ایسے) آدمی کے سر پر آرا رکھا جاتا اور اسے چیر کر دو ٹکڑے کر دیا جاتا تھا، مگر وہ اپنے دین سے نہیں پھرتا تھا۔ اللہ سے ڈرو، بیشک اللہ عزوجل تمہارے لیے فتح لانے والا اور (تمہارے کام) بنانے والا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”مغیرہ سے اس حدیث کو صرف سلمہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور سلمہ سے ان کے دو بیٹوں محمد اور یحییٰ رحمہما اللہ کے علاوہ کسی نے اسے روایت نہیں کیا، اور محمد بن سلمہ سے اسے صرف حسان رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“