المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2665
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ قَالَ : نَا بَكْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْقُرَشِيُّ قَالَ : نَا الْحَارِثُ بْنُ غَسَّانَ الْمُزَنِيُّ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : الرُّكْنُ وَالْمَقَامُ يَأْتِيَانِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ لَهُمَا لِسَانٌ وَشَفَتَانِ أَعْظَمُ مِنْ أَبِي قُبَيْسٍ ، يَشْهَدَانِ لِمَنْ وَافَاهُمَا بِالْوَفَاءِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ إِلَّا الْحَارِثُ بْنُ غَسَّانَ .
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”حجرِ اسود اور مقامِ ابراہیم قیامت کے دن اس حال میں آئیں گے کہ ان کی ایک زبان اور دو ہونٹ ہوں گے جو جبلِ ابوقبیس سے بھی بڑے ہوں گے، وہ دونوں اس شخص کے حق میں وفاداری کی گواہی دیں گے جس نے وہاں (ایمان و اخلاص کے ساتھ) حاضری دی ہو گی۔“
اس حدیث کو ابن جریج رحمہ اللہ سے صرف حارث بن غسان رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔