المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2660
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ ، قَالَ : نَا أَبِي ، قَالَ : نَا مُؤَمَّلُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ قَالَ : نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ أَبَا طَيْبَةَ حَجَمَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، فَأَمَرَ لَهُ بِصَاعٍ مِنْ تَمْرٍ ، وَكَلَّمَ أَهْلَهُ ، فَوَضَعُوا لَهُ مِنْ خَرَاجِهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ ثَابِتٍ إِلَّا حَمَّادٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ مُؤَمَّلٌ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابو طیبہ رضی اللہ عنہ نے نبی ﷺ کے پچھنے لگائے (حجامہ کیا)، تو آپ ﷺ نے ان کے لیے ایک صاع کھجور دینے کا حکم فرمایا، اور آپ ﷺ نے ان کے مالکان سے گفتگو فرمائی تو انہوں نے ان کے خراج (مقررہ ٹیکس) میں سے کچھ کم کر دیا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ثابت رحمہ اللہ سے صرف حماد رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور اس کی روایت میں مؤمل رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“