المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ . قَالَ : نَا أَبِي قَالَ : نَا مُؤَمَّلُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ قَالَ : نَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ قَالَ : نَا أَيُّوبُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ رَجُلٍ يُدْعَى لَهُ : هُرْمُزُ ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ : نَهَى رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الذَّهَبِ بِالذَّهَبِ ، وَالْفِضَّةِ بِالْفِضَّةِ ، وَالْبُرِّ بِالْبُرِّ ، وَالشَّعِيرِ بِالشَّعِيرِ ، وَالتَّمْرِ بِالتَّمْرِ ، وَالْمِلْحِ بِالْمِلْحِ ، إِلَّا مِثْلًا بِمِثْلٍ ، سَوَاءً بِسَوَاءٍ ، وَبِيعُوا الْبُرَّ بِالشَّعِيرِ كَيْفَ شِئْتُمْ ، وَلَا يَصْلُحُ نَسِيئَةً ، وَبِيعُوا الذَّهَبَ بِالْفِضَّةِ كَيْفَ شِئْتُمْ ، وَلَا يَصْلُحُ نَسِيئَةً .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، عَنْ مُسْلِمٍ ، عَنْ هُرْمُزَ إِلَّا مُؤَمَّلٌ .
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ نے سونے کے بدلے سونے، چاندی کے بدلے چاندی، گندم کے بدلے گندم، جو کے بدلے جو، کھجور کے بدلے کھجور اور نمک کے بدلے نمک کی (کمی بیشی کے ساتھ) بیع سے منع فرمایا، سوائے اس کے کہ وہ برابر برابر اور ایک جیسے ہوں۔ اور تم گندم کو جو کے عوض جیسے چاہو فروخت کرو، مگر ادھار درست نہیں، اور تم سونے کو چاندی کے عوض جیسے چاہو فروخت کرو، مگر ادھار درست نہیں۔“
ایوب رحمہ اللہ سے، انہوں نے محمد رحمہ اللہ سے، انہوں نے مسلم رحمہ اللہ سے اور انہوں نے ہرمز رحمہ اللہ کے واسطے سے یہ حدیث صرف مؤمل رحمہ اللہ نے روایت کی ہے۔