المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2640
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْأَنْصَارِيُّ قَالَ : نَا الْأَخْضَرُ بْنُ عَجْلَانَ قَالَ : حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرٍ الْحَنَفِيُّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَادَى عَلَى حِلْسٍ وَقَدَحٍ ، فِيمَنْ يَزِيدُ ، فَأَعْطَاهُ رَجُلٌ دِرْهَمًا ، وَأَعْطَاهُ آخَرُ دِرْهَمَيْنِ ، فَبَاعَهُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَنَسٍ إِلَّا أَبُو بَكْرٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ الْأَخْضَرُ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک ٹاٹ اور ایک پیالے کی نیلامی فرمائی اور پکارا: ”کون ہے جو (اس کی قیمت میں) اضافہ کرتا ہے؟“ پس ایک شخص نے ایک درہم پیش کیا اور دوسرے نے دو درہم دیے، تو آپ ﷺ نے وہ اشیاء اسے فروخت کر دیں۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے ابوبکر رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا اور اسے روایت کرنے میں اخضر رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“