المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2600
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ ، قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ رَجَاءٍ ، قَالَ : أَنَا عِمْرَانُ الْقَطَّانُ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : كُنْتُ رَدِيفَ أَبِي طَلْحَةَ بِخَيْبَرَ ، وَقَدِ اشْتَدَّ الْقِتَالُ ، فَسَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : اللهُ أَكْبَرُ ، فُتِحَتْ خَيْبَرُ ، خَرِبَتْ خَيْبَرُ ، إِنَّا إِذَا نَزَلْنَا بِسَاحَةِ قَوْمٍ فَسَاءَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِينَ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”خیبر کے دن میں سیدنا ابو طلحہ رضی اللہ عنہ کے پیچھے سواری پر بیٹھا ہوا تھا اور لڑائی شدت اختیار کر چکی تھی، تو میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ’اللہ سب سے بڑا ہے، خیبر فتح ہو گیا، خیبر برباد ہو گیا، ہم جب کسی قوم کے آنگن میں اتر پڑتے ہیں تو ان لوگوں کی صبح بہت بری ہو جاتی ہے جنہیں (عذاب سے) ڈرایا جا چکا ہو۔‘“