المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ قَالَ : نَا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ قَالَ : نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : تَعِسَ عَبْدُ الدِّينَارِ ، تَعِسَ عَبْدُ الدِّرْهَمِ ، تَعِسَ عَبْدُ الْخَمِيصَةِ ، إِنْ أُعْطِيَ رَضِيَ ، وَإِنْ مُنِعَ سَخِطَ ، تَعِسَ وَانْتَكَسَ ، وَإِذَا شِيكَ فَلَا انْتَقَشَ ، طُوبَى لِعَبْدٍ آخِذٍ بِعِنَانِ فَرَسِهِ فِي سَبِيلِ اللهِ ، أَشْعَثَ رَأْسُهُ مُغْبَرَّةٍ قَدَمَاهُ ، إِنْ كَانَتِ الْحِرَاسَةُ كَانَ فِي الْحِرَاسَةِ ، وَإِنْ كَانَتِ السَّاقَةُ كَانَ فِي السَّاقَةِ ، إِنْ شَفَعَ لَمْ يُشَفَّعْ ، وَإِنِ اسْتَأَذَنَ لَمْ يُؤْذَنْ لَهُ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ہلاک اور برباد ہو دینار کا بندہ، ہلاک ہو درہم کا بندہ، ہلاک ہو چادر (ریشمی یا دھاری دار کپڑے) کا بندہ؛ اگر اسے دیا جائے تو خوش ہو جاتا ہے اور اگر نہ دیا جائے تو ناراض ہو جاتا ہے۔ وہ ہلاک ہو اور اوندھے منہ گرے، اور اگر اسے کانٹا چبھ جائے تو وہ نکلنے نہ پائے۔ خوشخبری ہے اس بندے کے لیے جو اللہ کی راہ میں اپنے گھوڑے کی لگام تھامے ہوئے ہو، اس کے سر کے بال پراگندہ اور پاؤں غبار آلود ہوں؛ اگر پہرے داری پر مقرر ہو تو پہرے میں لگا رہے اور اگر لشکر کے پچھلے حصے میں ہو تو وہیں ڈٹا رہے؛ (وہ ایسا گمنام ہے کہ) اگر سفارش کرے تو اس کی سفارش قبول نہ کی جائے اور اگر (کسی کے پاس آنے کی) اجازت مانگے تو اسے اجازت نہ دی جائے۔“