المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2593
وَبِهِ عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : مَا مِنْ أَحَدٍ إِلَّا وُكِّلَ بِهِ قَرِينُهُ مِنَ الْجِنِّ ، قَالُوا : وَإِيَّاكَ ؟ قَالَ : I " وَإِيَّايَ ، وَلَكِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ أَعَانَنِي عَلَيْهِ فَأَسْلَمَ ، فَلَا يَأْمُرُنِي إِلَّا بِخَيْرٍ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”تم میں سے ہر ایک کے ساتھ جنوں میں سے ایک ساتھی (شیطان) مقرر کیا گیا ہے۔“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: ”اور آپ کے ساتھ بھی؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں، میرے ساتھ بھی، لیکن اللہ عزوجل نے اس کے مقابلے میں میری مدد فرمائی تو وہ مسلمان ہو گیا، چنانچہ وہ مجھے صرف بھلائی ہی کا حکم دیتا ہے۔“