المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ قَالَ : نَا الرَّبِيعُ قَالَ : نَا مَالِكُ بْنُ مِغْوَلٍ ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ قَالَ : أَلَا أُهْدِي لَكَ هَدِيَّةً سَمِعْتُهَا مِنْ رَسُولِ اللهِ ، صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ قُلْتُ : بَلَى ، قَالَ : قَالَ رَجُلٌ : يَا رَسُولَ اللهِ ، قَدْ عَلِمْنَا السَّلَامَ عَلَيْكَ ، فَكَيْفَ الصَّلَاةُ عَلَيْكَ ؟ قَالَ : قُولُوا : اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ ، كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ ، وَبَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ ، كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ .
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ نے (عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ رحمہ اللہ سے) فرمایا: ”کیا میں تمہیں ایک تحفہ نہ دوں جو میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ہے؟“ میں نے کہا: ”ضرور۔“ انہوں نے کہا: ایک شخص نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! آپ پر سلام بھیجنا تو ہم جان چکے ہیں، تو آپ پر درود کیسے بھیجا جائے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یوں کہو: «اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ، وَبَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ»“ ”اے اللہ! محمد ﷺ اور آل محمد ﷺ پر رحمت نازل فرما، جیسے تو نے ابراہیم علیہ السلام پر رحمت نازل فرمائی، بے شک تو قابلِ تعریف، بڑی شان والا ہے، اور محمد ﷺ اور آل محمد ﷺ پر برکت نازل فرما، جیسے تو نے ابراہیم علیہ السلام پر برکت نازل فرمائی، بے شک تو قابلِ تعریف، بڑی شان والا ہے۔“