المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ قَالَ : نَا يَاسِينُ بْنُ حَمَّادٍ الْمَخْزُومِيُّ قَالَ : نَا أَبُو عَقِيلٍ الدَّوْرَقِيُّ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ : لا يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ غَيْرُ أُولِي الضَّرَرِ قَالَ : I " هُمْ قَوْمٌ كَانُوا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا يَغْزُونَ مَعَهُ لِأَسْقَامٍ وَأَوْجَاعٍ وَأَمْرَاضٍ ، وَآخَرُونَ أَصِحَّاءُ ، فَكَانَ الْمَرْضَى أَعْذَرَ مِنَ الْأَصِحَّاءِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ إِلَّا أَبُو عَقِيلٍ الدَّوْرَقِيُّ : بَشِيرُ بْنُ عُقْبَةَ .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے اللہ عز وجل کے اس فرمان: ﴿لَا يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ غَيْرُ أُولِي الضَّرَرِ﴾ (مومنوں میں سے بغیر کسی عذر کے بیٹھ رہنے والے برابر نہیں ہو سکتے) کے بارے میں روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”یہ وہ لوگ ہیں جو رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں بیماریوں، تکلیفوں اور عوارض کی وجہ سے آپ ﷺ کے ساتھ جہاد میں نہیں نکل سکتے تھے، جبکہ کچھ دوسرے لوگ تندرست تھے، چنانچہ بیمار لوگ تندرستوں کے مقابلے میں زیادہ معذور تھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو نضرہ رحمہ اللہ سے ابو عقیل دورقی، یعنی بشیر بن عقبہ رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“