❮
❯
حدیث نمبر: 2557
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ قَالَ : نَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي رَزِينٍ قَالَ : حَدَّثَتْنِي أُمِّي قَالَتْ : كَانَتْ أُمُّ الْحَرِيرِ إِذَا مَاتَ رَجُلٌ مِنَ الْعَرَبِ اشْتَدَّ عَلَيْهَا ، فَقِيلَ لَهَا : يَا أُمَّ الْحَرِيرِ مَا لَكِ إِذَا مَاتَ رَجُلٌ مِنَ الْعَرَبِ اشْتَدَّ عَلَيْكِ ؟ فَقَالَتْ : سَمِعْتُ مَوْلَايَ يَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : إِنَّ مِنِ اقْتِرَابِ السَّاعَةِ هَلَاكَ الْعَرَبِ . قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ رَزِينٍ : I " وَكَانَ مَوْلَاهَا طَلْحَةُ بْنُ مَالِكٍ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ طَلْحَةَ بْنِ مَالِكٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ .
ترجمہ

محمد بن ابی رزین رحمہ اللہ کی والدہ بیان کرتی ہیں کہ ام الحریر کا یہ حال تھا کہ جب عرب کا کوئی آدمی فوت ہوتا تو ان پر بہت گراں گزرتا۔ ان سے کہا گیا: ”اے ام الحریر! کیا بات ہے کہ جب کوئی عرب فوت ہوتا ہے تو آپ پر بہت شاق گزرتا ہے؟“ انہوں نے کہا: ”میں نے اپنے آقا سے سنا، وہ بیان کرتے تھے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”عربوں کی ہلاکت قیامت کے قریب آنے کی علامات میں سے ہے۔““ محمد بن رزین رحمہ اللہ نے کہا: ”ام الحریر کے آقا سیدنا طلحہ بن مالک رضی اللہ عنہ تھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث طلحہ بن مالک رضی اللہ عنہ سے اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اس کے علاوہ نہیں، سلیمان بن حرب اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الألف / حدیث: 2557
تخریج حدیث «أخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 3929، والطبراني فى «الكبير» برقم: 8159، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4942»