المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2554
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ ، قَالَ : نَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، قَالَ : نَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، عَنْ يَعْلَى بْنِ حَكِيمٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ مَاعِزًا أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَقَرَّ بِالزِّنَا ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : لَعَلَّكَ قَبَّلْتَ أَوْ غَمَزْتَ أَوْ لَمَسْتَ قَالَ : لَا . قَالَ : I " فَفَعَلْتَ كَذَا وَكَذَا ؟ I " ، لَا يُكَنِّي ، قَالَ : نَعَمْ . فَأَمَرَ بِهِ فَرُجِمَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَعْلَى إِلَّا جَرِيرٌ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا ماعز رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ کے پاس آئے اور زنا کا اقرار کیا، تو نبی کریم ﷺ نے ان سے فرمایا: ”شاید تم نے بوسہ لیا ہو، یا چھیڑا ہو، یا چھوا ہو؟“ انہوں نے کہا: ”نہیں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تم نے ایسا ایسا کیا ہے؟“ آپ ﷺ نے کنایہ استعمال نہیں فرمایا (صریح الفاظ میں پوچھا)۔ انہوں نے کہا: ”جی ہاں۔“ پھر آپ ﷺ نے حکم دیا تو انہیں رجم کر دیا گیا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث یعلیٰ سے صرف جریر نے روایت کی ہے۔“